پالستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

( مشرق نیوز )لاہور ہائیکورٹ نےپاکستان تحریکِ انصاف کے مزید 70 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام پر پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کے نوٹفکیشن کو معطل کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریک انصاف رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت 70 اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ممبران اسمبلی کا مو¿قف نہیں لیا اور الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کروانے سے بھی روک دیا۔ سپیکر کے نوٹیفکیشن سے متعلق سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔