لاہور(مرزا ندیم بیگ )پنجاب پولیس میں آئے روز ہونے والے تبادلوں کے باعث لاہور پولیس کے افسران سیٹں بچانے کے چکر میں کرائم کنٹرول کرنا بھول گئی، ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ایس پیز کے ساتھ میٹنگز ہی اور ایس ایچ اوز کی ٹرانسفر کے چکروں میں پھنسے ہوئے ہیں،ڈی آئی جی آپریشن افضال احمد کوثر اور آپریشن ونگ کے ڈویژنل ایس پیز اور نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کی ناتجربہ کاری کے باعث سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، دن دیہاڑے ڈکیتیوں نے شہریوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا، گذشتہ سال شہر میں 10ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تھا ،رابری کی 11361وارداتیں ہوئیں تھیں ،وارداتوں میں پہلے نمبر پر صدر ڈویژن رہا جہاں پر 2660رابری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں تھیں،دوسرے نمبر پر سٹی ڈویژن رہا جہاں پر 2310رابری کی وارداتیں ،تیسرے نمبر پر ماڈلٹاﺅن ڈویژن 2001ایک رابری کی وارداتیں، چوتھے نمبر پر کینٹ ڈویژن رہا جہاں پر 1910وارداتیں ،اقبال ٹاﺅن میں 1470اسر سول لائن میں رابری کی 1010وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،اس حوالہ سے مختلف مقامات کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ رواں سال کے صرف دو ماہ کے دوران ابھی تک وارداتوں میں کمی آنے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے کوئی بھی شخص نہ گھر میں محفوظ ہے نہ باہر جس کی وجہ نا تجربہ کار ایس ایچ اوز اور آفیسر ز لگتے ہیں، پولیس کی نا اہلی کے باعث وارداتوں کا گراف آ ئے روز بڑھنے لگا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں اہم وجہ سیاسی تبادلے بھی ہیں گورنمنٹ کو چاہیئے کہ اپنے معاملات کے ساتھ عوام کی طرف بھی توجہ دیں پولیس کا مقصد اور ان کی ڈیوٹی کے فرائض عوا م کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے اور ان سے یہی ڈیوٹی کروائی جائے تاکہ لوگوں کے اندر جو دن بدن خوف بڑھتا جا رہا ہے اور وارداتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں ختم ہو سکیں۔
پولیس افسران کے آئے روز تبادلے، سیٹیں بچانے کے چکر میں کرائم کنٹرول کرنا فراموش



















