وزیراعظم کاکراچی میں حملے میں شہید ہونیوالوں کیلئے پیکیج کااعلان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم کاکراچی حملے میں شہید ہونیوالوں کیلئے پیکیج کااعلان،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنیوالوں کو شہداء پیکیج دینے کا اعلان کردیا، شہباز شریف نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کو خراج تحسین کرتا ہوں، ایک گھنٹے کے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ وارانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا،آپریشنل تیاری، پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہوگی۔