لاہور (اپنے رپورٹر سے) مریم نواز نے شہبازحکومت سے اعلان لاتعلقی کااعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی، حکومتی ناقص کارکردگی پر نوجوانوں کے سوال پر مریم نواز نے کہامہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے لیکن موجودہ میری حکومت نہیں ،موجودہ حکومت شہباز کی ہے ، میں حصہ نہیں ،موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر نہیں ڈالی جاسکتی، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں،علاوہ ازیںمسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں مریم نواز نے کہا میں آپ کی بہن ہوں، آپ کی رہنمائی میں پارٹی و ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، پارٹی میری اکیلی کی نہیں، نوازشریف کی سربراہی میں سب ملکر کام کریں گے،آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،شاہد خاقان عباسی نے کہا میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ (ن) کیلئے وقف کر رکھا ہے، نوازشریف میرے لیڈر ہیں، شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی، نواز شریف سے محبت ہے اس لئے ن لیگ میں ہیں،آخری دم تک (ن) لیگ میں ہی رہوں گا،پارٹی سے کوئی دوری نہیں،علاوہ ازیںمریم نواز نے عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عدالتی احکامات کے باوجود عمران کا قانون کے سامنے پیش نہ ہونا ملکی نظام عدل و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے،طاقتور کو قانون کے نیچے لاؤں گا کی بڑھکیں لگانے والا ملکی عدلیہ کو منہ چڑا رہا ہے، سب خاموش تماشائی بنے ہیں،جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















