لاہور(سپیشل رپورٹر)مبینہ منی لانڈرنگ،فرح گوگی شوہر سمیت آج ایف آئی اے طلب،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مبینہ منی لانڈرنگ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کی دوست فرح گوگی اور شوہر احسن جمیل گجر کو نوٹس جاری کردئیے،ایف آئی اے لاہور نے سابق خاتون اول کی سہیلی فرح گوگی اور شوہر احسن جمیل گجر کو منی لانڈرنگ کے الزام میں آج طلبی کے نوٹس رہائش گاہ پر ارسال کردئیے،نوٹس میں کہا گیا مشکوک ٹرانزیکشن پررپورٹس اپنا موقف پیش کریں۔
منی لانڈرنگ،فرح گوگی شوہر سمیت آج ایف آئی اے طلب



















