اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی کانیاطوفان،منی بجٹ پیش،اربوں کے نئے ٹیکس عائد،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں فنانس بل 2023ءپیش کردیا،لگژری اشیا ءپر سیلز ٹیکس میں اضافہ کرکے 25 فیصد تک کردیا گیا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا مجوزہ حکومت کو آئے ہوئے چند ماہ گزرے تھے، معیشت کو سنبھالا ہی دیا جا رہا تھا سیلاب آ گیا،سیلاب کی وجہ سے 8 ہزار ارب سے زیادہ نقصان ہوا،عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، وہ ضرور پڑھیں یہ صرف ایک حکومت کا نہیں، ریاست کا معاہدہ تھا، عمران خان نے معاہدے سے انحراف کیا، عدم اعتماد کی وجہ سے معاہدے کے برعکس فیصلے کیے،معاہدے کی خلاف ورزی سے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی،اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے عوام کو سادگی اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا لگژری اشیاءپر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھاکر 17 سے 25 فیصد ،شادی ہالز کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد ٹیکس جبکہ سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی بھی تجویز ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 40 ارب کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ 5سال پرانے ٹریکٹرز کی درآمد کی اجازت دےدی
مہنگائی کانیاطوفان،منی بجٹ پیش،اربوں کے نئے ٹیکس عائد



















