سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ،زیر حراست3ملزم ہلاک، 4دہشت گرد جہنم واصل

پشاور(بیورورپورٹ) شمالی وزیرستان میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر حملہ ، زیر حراست 3ملزم ہلاک،جوابی کارروائی میں4دہشتگرد جہنم واصل،
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شمالی وزیرستان کی آپریشن ٹیم انتہائی اہم ملزموں کو میرانشاہ سے بنوں لے جارہی تھی تھانہ میر علی بائی پاس کے قریب دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔
ہینڈ گرینڈ بھی پھینکے، حملے میں زیر حراست 3ملزم ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز و پولیس کی مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلے ۔
ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ارشاد (تحریک طالبان ضراربنوچی گروپ)، عبدالرحمن (غازی فورس ظفیر الدین گروپ)، مہر دین (تحریک طالبان زرگل عرف آنکل گروپ) سے ہوئی
جبکہ ایک ملزم کی شناخت نہ ہوسکی،ہلاک دہشتگرد محکمہ انسداد دہشتگردی بنوں کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے،تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔