اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں معافی مانگ لی ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمراور فواد چودھری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت ہوئی،فواد چودھری و عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا حلقے میں انتخابات ہو رہے ہیں، میں اور فواد چودھری دونوں الیکشن لڑ رہے ہیں، مناسب ہوگا الیکشن کے بعد کی تاریخ دے دیں۔
کوشش کروں گا آئندہ سماعت پر حاضر ہوکر اعتراضات پر دلائل دوں، الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ اسد عمر نے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کراتے ہوئے کہاسیکرٹری الیکشن کمیشن کا بھیجا گیا نوٹس غیر قانونی ہے۔
، شوکاز نوٹس الیکشن کمیشن بھیج سکتا ہے سیکرٹری نہیں،ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے توہین کا تاثر ملتا ہو، صرف جائز تنقید و مناسب تبصرہ کیا،پھر بھی الیکشن کمیشن کو توہین لگتی ہے تو معذرت خواہ ہوں اور خود کو الیکشن کمیشن کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔
اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں معافی مانگ لی

















