معاشی بحران اور لوڈشیڈنگ کا عذاب،ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی بحران اور لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اہم اجلاس طلب کرلیا، قومی اقتصادی کونسل کی اہم بیٹھک بھی آج شیڈول ہے۔ملک میں معاشی مسائل اور بجلی بحران کے حل کیلئے وزیر اعظم شہبازشریف متحرک،تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔آج طلب کئے گئے اجلاس میں روز بروز بڑھتی مہنگائی ، عوام پر اس کے اثرات اور بنیادی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔