اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب آپ کوگھبراہٹ ہوگی، عوام کی ختم ہوگی، عمران خان اتحادی حکومت سے خوفزدہ ہیں، جس رفتار سے کام کرتا ہوں اسی رفتار سے کام کروں گا۔وزیراعظم نے پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹروبس سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چار سالوں میں میٹرو بس سروس کا امیج خراب کیا۔انہیں غریب کااحساس ہوتا تو منصوبہ چار گھنٹے بھی تاخیر کا شکار نہ ہوتا۔
عمران خان اتحادی حکومت سے خوفزدہ ہیں‘ وزیراعظم


















