سابق حکومت نے بجلی بحران پرکوئی توجہ نہیں دی‘شہباز شریف

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ جاری ہے،ملک میں35ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت موجودہے،بدقسمتی سے جوپلانٹس سی پیک کے تحت لگے وہ سب کول،سولریاونڈپلانٹ تھے،ن لیگ نے5ہزارمیگاواٹ کے ایل این جی پلانٹ لگائے گئے،100ارب سے زائدمالیت کامنصوبہ بندپڑاہے اوربجلی نہیں پیداکرسکا،گزشتہ حکومت اوران کے حواریوں کی عدم توجہ کے باعث پلانٹس بندہیں،اس سے زیادہ نااہل اورکرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی،سابق حکومت اوران کے حواریوں نے بجلی بحران پرکوئی توجہ نہیں دی۔