احساس پروگرام‘پناہ گاہیں بندکرنے کی خبریں جھوٹ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احساس پروگرام اورپناہ گاہیں بندکرنے کی خبریں جھوٹ ہیں،وزیراعظم نے پہلے خطاب میں واضح کیاتھاکہ عوامی منصوبے جاری رہیں گے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کومزیدتوسیع دی جائےگی،وزیراعظم نے انکم سپورٹ پروگرام کوبچوں کی تعلیم کاذریعہ بنانے کافیصلہ کیا،کوئی پروگرام بندنہیں ہوا،عوام کی بھلائی کے ہرمنصوبے کومزیدبہتربنائیں گے،صحت کارڈکومزیدبہتربنائیں گے،یہ جھوٹ وہ پھیلارہے ہیں جنہیں کنٹینرپرجھوٹ بولنے کی عادت ہے۔