گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے مونس الٰہی کی ملاقات

لاہور:(لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر حکمران اتحاد نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی مشاورت سے انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ان سے ملاقات کی۔گورنر ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کی مکمل حمایت کریں گے، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ایک بار پھر مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔ گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اداروں پر حملے کے تاریخی حقائق سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔مونس الٰہی نے کہا کہ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں۔ حکمت عملی تیار ہے، کل پنجاب ہاو¿س میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔