راولپنڈی:(لیڈرنیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخارنے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کوبھرپورسکیورٹی فراہم کی گئی،عمران خان کی جان سے متعلق کوئی تھریٹ ہواتومکمل نظررکھیں گے،کوئی جلسے جلوسوں میں فوج کانام لے رہاہے تواسے روکناحکومت کاکام ہے،اگرکوئی فوجی مداخلت کی بات کرتاہے توثبوت فراہم کرے،فوج کے اندرکسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،پاک فوج یونیٹی آف کمانڈکے پیٹرن پرچلتی ہے،جس طرف آرمی چیف دیکھتاہے 7لاکھ فوج اس طرف دیکھتی ہے،آرمی چیف مدت میں توسیع طلب کررہے ہیں نہ ہی قبول کریں گے،آرمی چیف مدت پوری کرکے رواں سال29 نومبرکوریٹائرہوجائیں گے،دورہ روس کے حوالے سے اداروں کواعتمادمیں لیاگیاتھا،سائفرکے حوالے سے ادارے قومی سلامتی کمیٹی میں رائے دے چکے،مارشل لاسے متعلق باتوں میں کوئی سچائی نہیں،ملکی سکیورٹی حالات ایسے ہیں ہم کسی اورچیزکے بارے نہیں سوچ سکتے،پاکستان کی بقاصرف جمہوریت میں ہے،ملک میں عدالتیں آزادہیں اورآزادی سے فیصلے کرتی ہیں،اگرعدالتیں رات12 بجے تک کھلی ہیں توان کااپنامعاملہ ہے،ڈی مارش صرف سازش کی بنیادپرنہیں دیاجاتا،ڈی مارش دینے کی وجوہات ہوتی ہیں،فوج کون ہوتی ہے کسی کواین آراودینے والی،فوج کسی کواین آراودینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتی،فوج کاسیاست سے کوئی لینادینانہیں،فوج کوسیاست میں مت گھسیٹیں،عوام اورفوج کے درمیان خلیج پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے،نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کاذکرنہیں،پاک فوج کے سابق افسران کی جعلی آڈیوٹیپس بنائی جارہی ہیں،جوہری اثاثوں کی بات کرتے ہوئے محتاط رہناچاہیے،سابق وزیراعظم نے فوجی قیادت سے رابطہ کیاتھا،اس ملاقات میں 3 آپشنزپرگفتگوہوئی،اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ حکومت کوکوئی آپشن نہیں دیاتھا،بی بی سی کی خبرجھوٹ پرمبنی تھی،بی بی سی کی خبرمیں کوئی حقیقت نہیں،امریکانے پاکستان سے اڈے مانگے ہی نہیں،اگراڈے مانگے جاتے توہمارابھی یہی مو¿قف ہوتاجووزیراعظم کاتھا، فالس فلیگ آپریشنزبھارت کاطرہ امتیازرہاہے،سوشل میڈیاپرچلنے والی مہم میں بیرونی ہاتھ شامل ہیں،ڈس انفارمیشن مہم میں فوج سب سے بڑاٹارگٹ ہے،فوج کی سب سے بڑی طاقت عوام کااعتمادہے،آرمی چیف کاعمران خان سے اچھاتعلق رہا،حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں،آرمی چیف اورعمران خان کے درمیان کوئی ایشونہیں،آرمی چیف کاعمران خان سے ذاتی طورپربھی اچھاتعلق ہے،پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے اس حوالے سے مثبت بیانات دیئے ہیں،جلسے،ریلیاں جمہوریت کاحصہ ہیں،الیکشن کب ہونے ہیں یہ سیاستدانوں نے فیصلہ کرناہے ہماراکام نہیں،لاہورمیں حملہ بہت غلط حرکت ہے،بدمعاشی اورغنڈہ گردی نہیں چلے گی،جن لوگوں نے یہ کام کیا ان کوسزا ملے گی۔
این ایس سی اعلامیے میں سازش کاذکرنہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آر

















