شہزاداکبر‘شہبازگل کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کرنے کا آرڈرمعطل

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) شہزاد اکبر اور شہباز گل نے اسٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔شہزاد اکبر اور شہباز گل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی کے خلاف قانون موجود ہے، ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، کوئی الزام نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، تحریک عدم اعتماد بھی مکمل نہیں ہوئی۔ نام اس وقت اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا جب نہ کابینہ تھی، نہ حکومت، نہ وزیراعظم، ہم کہیں نہیں جارہے، ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں سمندر پار پاکستانی بھی نہیں، ساری زندگی یہاں رہا ہوں۔ نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا کیس ہونا چاہیے، ڈی جی ایف آئی اے کو بتایا جائے کہ کس نے حکم دیا؟ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈی جی اینٹی کرپشن کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنا مضحکہ خیز ہے۔