لاہور:(لیڈر نیوز) پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی تھی۔ جہانگیر ترین نے 15 اپریل کو لندن سے لاہور کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔ واپسی پر جہانگیر ترین علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریں گے۔ جہانگیر ترین، چوہدری سرور اور علیم خان بھی مستقبل کی سیاست کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین متحدہ اپوزیشن کے مرکزی اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے۔ جہانگیر ترین شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
پی ٹی آئی ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے


















