شہباز شریف اور حمزہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور:(لیڈرنیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل سینٹرل کورٹ میں ہوئی، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ وہ عمرے پر جارہے ہیں، ان کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ جج نے سوال کیا کہ کیا ایف آئی اے کو تاریخ پر کوئی اعتراض ہے جس پر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔