سعودی عرب کا 10لاکھ افرادکو حج کی اجازت دینے کا اعلان

ریاض:(لیڈرنیوز) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال 10 لاکھ افراد کو حج کی اجازت دے گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سال دس لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔اس سال 65 سال سے کم عمر افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ عازمین کو سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ضرورت ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ تمام عازمین کو سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔