اپوزیشن کا موجودہ سیاسی صورتحال پرسخت ردعمل دینے پر غور

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)متحدہ اپوزیشن موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دینے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنے کی بجائے سڑکوں پر آنے پر مشاورت کی ہے۔ مشاورت میں آصف زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنما شامل تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مرحلہ وار حکومت مخالف تحریک چلانے کی تجویز دی ہے۔آصف زرداری نے تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں صوبائی سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے جب کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد میں عوام کو جمع کیا جائے۔ متحدہ اپوزیشن کے رہنماو¿ں نے سابق صدر کی تجاویز پر اتفاق کیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحدہ اپوزیشن نے بھی ایک عظیم الشان اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جو رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔عظیم الشان جلسے سے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔