اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کو فرح خان پر الزامات لگانے کے بجائے عدالت جانے کی پیشکش کردی۔مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ خدا کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کک بیکس پر بیانات دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہے ہیں اور اب آپ نے فرح خان پر الزامات لگانا شروع کر دیے ہیں۔ آخر کار، عدالتیں اور ادارے دونوں ہیں،آپ فرح کیخلاف درخواست دائرکریں ہم ساتھ ہیں۔
فوادچودھری کی مریم نوازکوفرح کیخلاف عدالت جانے کی پیشکش


















