اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ایوان صدر نے عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ 90 دن میں انتخابات کرانے کی تاریخ دی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48 (5) اور آرٹیکل A224 (2) کے تحت صدر عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ طے کریں گے۔ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔
عام انتخابات‘ایوان صدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا



















