کیا پیسے کے عوض وفاداریاں تبدیل کرنا آئین کے مطابق ہے؟

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، کیا پیسے کے عوض وفاداریاں تبدیل کرنا آئین کے مطابق ہے؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بتایاجائے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ پیسے سے ضمیر خریدا جائے۔ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ملک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ترک وزیر خارجہ نے فون کرکے کہا کہ وہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، چین کی جانب سے بھی ایسے ہی بیانات آئے۔