لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پارٹی کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے پر مجبور کر دیا گیا۔ عدم حاضری یا اس کے خلاف ووٹ دینے پر آئین کے آرٹیکل 63A کے تحت کارروائی کی وارننگ دی گئی۔پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ جس میں کہا گیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے، پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی پرویز الٰہی کو ووٹ دیں۔
وزیراعلیٰ کاانتخاب‘پی ٹی آئی کے پارٹی ارکان کو نوٹس جاری



















