اسلام آباد:(لیڈر نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین کے ساتھ جو کرپشن کی اس کی مثال نہیں ملتی ،وہ چالیس چوروں کا علی بابا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان اور ان کی بہن کو ہوا۔انہوں نے پاکستان کو دیوالیہ کر دیا، اسمبلی تحلیل کر دی جب تمام حربے ناکام ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن پر قابو پانے کے لیے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ جانتی ہے کہ کیبل کیا تھی، اس کو مسخ کیا گیا ہے، ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔عثمان بزدار عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں لوگوں کے بچے بیرون ملک ہیں، ہم پوچھتے ہیں آپ کے بچے کہاں ہیں؟
جب تمام حربے ناکام ہوگئے تواسمبلی تحلیل کردی‘ خواجہ آصف


















