لاہور:(لیڈرنیوز)منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد‘عدالت نے شہبازشریف کونوٹس جاری کرتے ہوئے 4اپریل کو جواب طلب کرلیا۔قبل ازیں شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عبوری ضمانت میں توسیع غلط ہے توایف آئی اے ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتاہے، عدالت اپنے ہی حکم پرکیسے نظرثانی کرے؟وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت ہماراکیس سننے کوہی تیارنہیں،عدالت نے کہا کہ دوسری پارٹی کوسنے بغیرکیسے آرڈرپاس کرسکتے ہیں؟ایف آئی اے نے کہا کہ آرڈرعدالت نے پاس کرناہے لیکن کم ازکم ہمیں سن تولیں،جج اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
شہباز‘حمزہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد‘نوٹس جاری

















