عمران خان کوحق نہیں کہ اقتدارمیں بیٹھ سکیں،مرتضیٰ وہاب

کراچی:(لیڈرنیوز)ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ساڑھے3سال میں صرف یوٹرن لیا،عمران خان نے اپناایک بھی وعدہ پورانہیں کیا،عمران خان کی حکومت اکثریت کھوچکی،اپوزیشن اتحادکے اب 177 ارکان ہیں،حکومت بنانے کیلئے172 ارکان کی ضرورت ہے،عمران خان کوحق نہیں کہ اقتدارمیں بیٹھ سکیں،وقت آگیاہے عمران خان مستعفی ہوں۔