لاہور:(لیڈرنیوز)پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے تین ناراض دھڑوں نے مشترکہ فیصلے کے لیے ایک دوسرے سے رابطہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں کس کی حمایت کی جائے؟ اس معاملے پر پی ٹی آئی کے چاہینہ گروپ، علیم خان گروپ اور ترین گروپ کے رہنماو¿ں سے رابطہ ہوا۔ تحریک انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماو¿ں کے درمیان غیر رسمی مشاورت ہوئی۔تینوں دھڑوں نے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا، تمام گروپوں نے مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ایک دوسرے کو مشترکہ فیصلہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پنجاب میں فارورڈ بلاک بنے گا یا نہیں، آج بھی پس پردہ رابطوں کے ذریعے اہم مشاورت ہوگی۔
پنجاب میں حکومت سازی‘پی ٹی آئی ناراض دھڑوں کا رابطہ



















