پشاور:(لیڈرنیوز)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں انتخابات ہورہے ہیں۔ ایبٹ آباد، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، کولائی پلس، لوئر کوہستان، مانسہرہ، جنوبی وزیرستان، اپر کوہستان، لوئر چترال، اپر دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، لوئر دیر اور اپر چترال میں پولنگ جاری ہے۔ ہے 1500 سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور 54000 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
کے پی بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ‘ پولنگ جاری



















