پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ بننے کیلئے نمبرپورے ہوگئے‘ راجہ بشارت کا دعویٰ

لاہور:(لیڈرنیوز)صوبائی وزراکاسول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے دعویٰ کیا کہ پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے نمبرپورے ہوگئے،ناراض اراکین بھی پرویزالٰہی سے رابطے میں ہیں،پرویزالٰہی کوناراض اراکین کی حمایت حاصل ہے،جوچندناراض اراکین رہ گئے وہ بھی جلدپرویزالٰہی کےساتھ ہوں گے،پرویزالٰہی آج چندناراض اراکین سے ملاقات کریں گے،ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں جلدمثبت پیشرفت ہوگی۔