عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا‘حج کے بعدالیکشن ہوجانے چاہئیں

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کا فیصلہ برقرار رہے گا،چودھری برادران میں بغاوت کی خبر غلط ہے،عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا،حتمی فیصلہ 3 اپریل کوہوگا اورفیصلہ آخری گھنٹے تک جائےگا،جنہوں نے عالمی طاقتوں کے مال کھائے ہیں انہیں شکست ہوگی،ایک بات طے ہے قوم عمران خان کےساتھ ہے،میں خود الیکشن کاحامی ہوں،فوری ہونے چاہئیں،عمران خان ایک اچھابجٹ دے،حج کے بعدالیکشن ہوجانے چاہئیں۔