فیروز والا‘ٹریفک حادثہ‘ باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور:(لیڈرنیوز)فیروز والا کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق وین کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے کے بعد شہری موقع پر جمع ہوئے تواسی دوران تیزرفتارٹرالربے قابوہوکرلوگوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹاموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔لاشوں کو مریدکے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔