اسلام آباد:(لیڈر نیوز)آرٹیکل 63 اے کی تشریح کامعاملہ‘سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ‘چیف جسٹس کی سربراہی میں5رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہاہے ‘جسٹس اعجازالحسن،جسٹس مظہرعالم میاں خیل ‘جسٹس منیب اختراورجسٹس جمال مندوخیل بنچ کا حصہ ہے‘اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عوام کامینڈیٹ ایوان میں اجتماعی حیثیت میں سامنے آتاہے،سیاسی جماعتیں عوام کیلئے ایوان میں قانون سازی کرتی ہیں،1985 میں غیرجماعتی بنیادپرالیکشن ہوئے تھے،محمدخان جونیجوکووزیراعظم بننے کیلئے پارٹی صدربنناپڑاتھا،مستعفی ہوکررکن اسمبلی دوبارہ عوام میں جاسکتاہے، پارٹی میں بات نہ سنی جارہی ہوتومستعفی ہواجاسکتاہے،معاملہ صرف63 اے کانہیں پوراسسٹم ناکام ہونے کاہے،ہارس ٹریڈنگ روکنے کے سوال پرنہیں جاو¿ں گا،یہ معاملہ پارلیمنٹ پرہی چھوڑناچاہیے،کسی کوبادشاہ نہیں بناناتولوٹابھی نہیں بناناچاہتے،کچھ مغربی ممالک میں فلورکراسنگ کی اجازت ہے،اس سے زیادہ بحث کیاہوگی سندھ ہاو¿س میں پارٹی پرتنقیدہورہی ہے،پارٹی پالیسی سے انحراف پرتاحیات نااہلی ہونی چاہیے
پارٹی پالیسی سے انحراف پرتاحیات نااہلی ہونی چاہیے ‘ اٹارنی جنرل



















