حکومت لاقانونیت سے باز رہے،شہبازشریف

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سندھ ہاو¿س اور اراکین قومی اسمبلی کے گھروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی سرکاری عمارتوں پر حملوں سمیت "کنٹینر موڈ" میں داخل ہو چکے ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ ہاو¿س اور اپنے ہی ارکان پارلیمنٹ پر حملہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈوبتی سیاست کو بچانے کے لیے عوام میں محاذ آرائی منفی، مجرمانہ اور غیر آئینی سوچ ہے۔ لڑائی کی بجائے پتھر پھینکنا، گیٹ توڑنا فاشسٹ ذہنیت اور شکست کی علامت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت لاقانونیت سے باز رہے، کسی سیاسی رہنما، کارکن یا سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا تو عمران نیازی کا احتساب ہو گا۔