وزیراعظم عدم اعتمادسے نمٹنے کیلئے سرگرم‘سینئر رہنماﺅں سے مشاورت

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ عمران خان نے سینئر رہنماو¿ں سے مشاورت کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، علی امین گنڈا پور اور فہمیدہ مرزا نے استقبال کیا، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنائ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔