اسلام آباد:(لیڈر نیوز)مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا ملک جام کیا، اس فتح پر کارکنان اور عوام کو مبارکباد، فجر سے پہلے تمام اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان کو پہلے ہی رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی نہ ہونے کی صورت میں ہم نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب کارکنوں کی رہائی کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ جمعہ کے اجتماعات میں شکرانے کے نوافل ادا کریں اور آئندہ بھی اللہ کی نصرت اور فتح کے لیے اجتماعی اور انفرادی دعاو¿ں کا اہتمام کریں۔
ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا ملک جام کردیا‘ فضل الرحمن



















