اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسپیکرپارٹی مینڈیٹ کیخلاف جانیوالوں کاووٹ قبول نہیں کریں گے،پارٹی مینڈیٹ کیخلاف جانیوالے پرآرٹیکل63 ون اے لاگوہوگا،اجلاس بلانے کافیصلہ ہم نے نہیں اسپیکرنے کرناہے،چاہتے ہیں تمام ڈرامے23 مارچ سے پہلے ختم ہوجائیں،پنجاب پربڑے فیصلوں کی طرف آئیں گے اس وقت فوکس عدم اعتمادہے،آج ہارے ہوئے پہلوانوں کی پریس کانفرنسزہوئیں،اپوزیشن کے چہروں سے پتہ چل رہاحالات کس طرف جارہے ہیں،اداروں کیخلاف ایک مہم چلائی جارہی ہے،سیاسی محاذپرحکومت مکمل اعتمادکیساتھ کھڑی ہے،انہیں جب اقتدارملاانہوں نے اداروں کوکنٹرول کرنےکی کوشش کی،یہ ایسی اصلاحات چاہتے ہیں جس سے اداروں پرسیاسی کنٹرول حاصل کرسکیں،انہیں جب حکومت ملی انہوں نے سازشیں کیں،منظم اندازمیں اداروں کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے،ڈان لیکس نوازشریف کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے،مودی کابل سے واپسی پرنوازشریف کی نواسی کی شادی میں آیا،نریندرمودی بغیرویزاپاکستان آئے،اس مودی کوپاکستان بلایاجس نے افواج پاکستان کیخلاف زہراگلا،نوازشریف نے ماضی میں بھارتی تاجروں سے ملاقاتیں کیں،عدم اعتمادمیں ایک نقطہ ہے وزیراعظم نے یورپی یونین پرتنقیدکیوں کی،اپوزیشن کایورپی یونین سے کیارشتہ ہے جوان کواتنی تکلیف ہوئی،پاکستان کی خارجہ پالیسی آزادانہ اورخودمختاری پرمبنی ہوگی،ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں،امریکااوریورپی یونین سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں،ہم نے اپنی خارجہ پالیسی اپنے مفادات کے تابع رکھنی ہے،تجارتی تعلقات ایک دوسرے کے مفادپرمبنی ہوتے ہیں،پیپلزپارٹی کالانگ مارچ قہقہوں پرختم ہوا۔
سپیکرپارٹی مینڈیٹ کیخلاف جانیوالوں کاووٹ قبول نہیں کرینگے


















