لاہور:(لیڈرنیوز)جہانگیرترین گروپ کے اجلاس میں شریک صوبائی وزیر آصف نکئی نے وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ آصف نکئی نے آج وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کی۔صوبائی وزیر آصف نکئی نے کہا کہ ترین گروپ کے بائیکاٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، میں عمران خان کے ساتھ سو فیصد ہوں، میں ترین گروپ کے اجلاس میں انہیں سمجھانے گیا تھا، میں نے انہیں سمجھایا کہ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھیں۔
ترین گروپ کے آصف نکئی کا وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

















