وزیراعظم سے گورنرسندھ کی ملاقات‘علیم‘ترین تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیر اعظم سے گورنر سندھ اور فواد چوہدری نے ملاقات کی جس میں عمران اسماعیل نے عمران خان کو علیم خان سے لاہور میں ہونے والی اہم ملاقات سے آگاہ کیا۔بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کے درمیان ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال‘اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد،لانگ مارچ‘اتحادی جماعتوں سے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، گورنر سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین اور علیم خان کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔