یوکرین سے پہلا طالبعلم پاکستان پہنچ گیا‘ اہم انکشافات

کراچی:(لیڈرنیوز)یوکرین سے وطن واپس آنے والے پہلے طالب علم جنید حسین نے وہاں کی صورتحال سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے۔لیڈر نیوز کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والا پہلا پاکستانی طالب علم استنبول کے راستے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ واپس آنے والا طالب علم جنید حسین کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی ہے اور 4 ماہ قبل طب کی تعلیم کے لیے یوکرین گیا تھا۔وطن واپس پہنچ کر جنید حسین نے یوکرین کی صورتحال پر اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں بہت سے طلباء بے بس ہیں، یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے کا کردار صفر ہے، سفارتخانے نے کہا کہ صرف 3 دن قیام کے بعد ہماری طرف سے کچھ نہیں، سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ دن کیسے گزرے گا اور رات کیسے گزرے گی۔جنید حسین نے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے انہیں ایسی صورتحال سے نکالا اور گھر واپس پہنچایا۔