اسلام آباد:(لیڈر نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدارتی استثنیٰ نہ دینے کی درخواست دائر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کیا، استثنیٰ کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان کے آئین نے استثنیٰ دیا لیکن لینا نہیں چاہتے۔پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں نے اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی، استثنیٰ کی کوئی گنجائش نہیں، میں پاکستان کے آئین کا پابند ہوں، قرآن اس سے بڑا آئین ہے، پاکستان کا آئین مجھے استثنیٰ دیتا ہے لیکن میں لینا نہیں چاہتا۔ جتنے خلفائے راشدین آئے تو بڑے وقار کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے۔عارف علوی نے کہا کہ مجھ پر 2016 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، میں نے بھی اسی عدالت سے ضمانت لی تھی، عدلیہ سے استدعا ہے کہ جلد فیصلے کیے جائیں، کیس کی سماعت ہوتی ہے اور پھر ان کی اولادیں یہ کیس چلاتی ہیں، میرے والد نے 77 میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ آج بھی جاری ہے۔
استثنیٰ نہیں لیناچاہتا‘پی ٹی وی حملہ کیس میں صدر مملکت کی درخواست جمع

















