روس کا یوکرین کے فوجی اڈے پر حملہ‘70سے زائد فوجی ہلاک

کیف:(لیڈر نیوز) یوکرین کے شہر اوختیرکا میں فوجی اڈے پر حملے میں 70 سے زائد فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔یوکرائنی وزارت دفاع کے مطابق اوخترکا میں روسی فوجی اڈے پر حملے میں 70 سے زائد فوجی مارے گئے جب کہ کھارکیو میں روسی بمباری سے 11 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کو لیک ہونے والی سیٹلائٹ تصویر میں روس کا 40 میل طویل فوجی قافلہ کیف کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملوں میں اب تک 14 بچوں سمیت 102 شہری ہلاک ہو چکے ہیں تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔