لاہور:(لیڈر نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔سراج الحق سے ملاقات کرنے والوں میں میاں عامر محمود، چوہدری عبدالرحمن، ناز آفرین سہگل، شہاب زبیر، اظہر عباس، کاظم خان، اعجاز الحق اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یقین دلایا کہ پیکا آرڈیننس کے خلاف جدوجہد میں جماعت اسلامی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور اظہار رائے پر قدغن لگانے اور میڈیا کو خاموش کرنے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے خلاف حکومت کی اصل سازش کو عوام کے سامنے لانا ہو گا تاکہ حقائق قوم کے سامنے لائے جا سکیں۔
سراج الحق سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات

















