کیف:(لیڈرنیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روسی جارحیت کا شکار یوکرین کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر گفتگو میں یوکرین کے صدر نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں یوکرین اور روسی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ روس کے حملہ آور ملک کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تاریخی روسی حملے کے خلاف مزاحمت کے لیے یوکرائنی صدر کے عزم کو سراہا۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادی یوکرین کو ہر قسم کی مدد فراہم کریں گے۔دونوں رہنماو¿ں نے یوکرین کی صورتحال پر مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اگلے 24 گھنٹے یوکرین کیلئے انتہائی اہم ہیں‘صدر ولادیمیر زیلنسکی



















