اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ میں پیکاقانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ قانون کو بہتر کیا جائے لیکن یہ کہنا کہ قانون نہ ہویا ایسا قانون ہوجونافذنہ ہوسکے بے تکی بات ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی مسئلہ ہے۔ میڈیا اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔
سوشل میڈیاپرعزتوں سےکھلواڑ‘پیکاکی حمایت کرتا ہوں‘فواد چوہدری


















