لاہور:(لیڈرنیوز)بلاول ہاو¿س میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے نمبرز گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نمبرز گیم ختم، تاریخ کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے براہ راست پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی۔ شرکاءکی اکثریت نے پہلے مرکز میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس کے علاوہ آصف زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے بھی الگ الگ ملاقات کی۔ بلاول ہاو¿س میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی قیادت کی ملاقاتوں کے الگ الگ دور بھی ہوئے۔اجلاس میں شرکاءنے تجویز دی کہ حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی، نمبر ون کو ٹارگٹ کیا جائے، باقی خود گریں گے، اتحادیوں سے بات چیت جاری رہے گی، اتحادیوں کے بغیر بھی نمبر گیم مکمل ہو گی۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان کے خلاف براہ راست تحریک عدم اعتماد لائی جائے، بزدار یا اسد قیصر بعد میں دیکھیں گے۔
ن لیگ‘پی پی‘ جے یوآئی کا نمبرزگیم پر اطمینان کا اظہار



















