اسلام آباد:(لیڈر نیوز) پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے صدر پاکستان کے جاری کردہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین میں اظہار رائے کی آزادی شامل ہے، موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کو بند کیا جا رہا ہے، صحافیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں لگائی گئی ہیں، نیا ترمیمی آرڈیننس خبروں اور تنقید کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔
اسلام آبادہائی کورٹ‘پی ایف یو جے نے پیکاآرڈیننس چیلنج کردیا

















