کراچی:(لیڈرنیوز)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ خان نے کہا ہے کہ غیر خواتین کو فون پر سلام اور گڈ مارننگ بھی ہراسگی ہے۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ خان نے ڈاو¿ یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی غیر خاتون کو کسی بھی طرح چھونا ہراساں کرنا ہے، غیر خاتون کو فون پر سلام اور گڈ مارننگ کہہ کر ہراساں کرنا ہے جب کہ غیر خاتون کو گھورنا بھی ہراساں ہے۔ اس پر کئی افرادکو نوکری سے نکالاگیا ہے۔کشمالہ خان نے کہا کہ بس اسٹاپ پر خواتین کی موجودگی میں سیٹی بجانا بھی ہراساں کرنا ہے۔ جنسی ہراسانی کیس میں فریقین کو سامنے بیٹھ کر سنا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں جائیداد میں وراثت کا حق حاصل ہے۔ خواتین کو جائیداد میں وراثت دینے کے لیے سندھ اور بلوچستان میں کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔کشمالہ خان نے کہا کہ ایک سال میں ڈاﺅیونیورسٹی سے ہراساں کرنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
غیر خواتین کو فون پر سلام‘ گڈ مارننگ بھی ہراسگی ہے‘ کشمالہ طارق

















