اسلام آباد:(لیڈر نیوز) عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے۔CPPA نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دائر کی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق جنوری میں ہائیڈل 5.83 فیصد، کوئلے سے 33.15 فیصد، ڈیزل 6.73 فیصد اور فرنس آئل 14.07 فیصد پیدا ہوا۔ اسی طرح مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جوہری ایندھن نے 14.37%، ہوا سے 2.22% اور بیگاس نے 1.22% پیدا کیا۔
بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان



















