اسلام آباد:(لیڈرنیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویز خٹک اور شفقت محمود سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 9 مارچ کو سنایا جائے گا۔ جج محمد علی وڑائچ نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزراء اسد عمر اور شفقت محمود سمیت دیگر پیش ہوئے۔ فاضل جج نے کیس کے آغاز پر 11 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر حاضری کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے وکیل سید محمد علی نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔وکیل نے ملزم کی کیس سے بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مرکزی ملزم عمران خان کو بری کرنے کے حکم کو ڈیڑھ سال گزر چکا ہے۔ دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں انہیں بھی بری کیا جائے۔ وکیل نے کہا کہ پولیس نے نواز شریف کو کیس سے بری کر دیا ہے۔ درخواست کے ساتھ کیس کی ایک کاپی اور ڈسچارج کا حکم نامہ منسلک ہے۔پراسیکیوٹر فاخرہ سلطان نے کہا کہ استغاثہ کو ملزم کو بری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 9 مارچ کو سننے کا کہا۔
پی ٹی وی حملہ کیس‘11ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

















