کرناٹک کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کو روکدیا گیا

نئی دہلی: (لیڈرنیوز)کرناٹک کے ایک اور کالج نے طالبات کو حجاب پہن کر کالج میں داخلے سے روک دیا ہے۔بھارت میں حجاب کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی مہم کے تحت حجاب کرنے والی طالبات کو کرناٹک کے ایک اور کالج میں داخلے اور کلاسز میں جانے سے روک دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کالج پرنسپل نے خود کالج کے گیٹ پر کھڑے ہو کر حجاب پہننے والی طالبات کو کالج آنے کی ہدایت کی۔طالبات کے احتجاج پر کالج پرنسپل نے کہا کہ طالبات حجاب اور برقعہ اتار کر کلاسز میں شرکت کر سکتی ہیں۔ اس سے قبل اسی کالج کے پرنسپل کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کالج میں حجاب والی طالبات کو کلاس لینے کی اجازت دینے پر دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔